Geo News
Geo News

دنیا
08 جولائی ، 2014

دنیا بھر میں مقیم کشمیری ،کشمیر کازکےلئے کام کریں ،سردار یعقوب

دنیا بھر میں مقیم کشمیری ،کشمیر کازکےلئے کام کریں ،سردار یعقوب

ٹوکیو ...... عرفان صدیقی ......دنیا بھر میں مقیم کشمیری متحد ہوکر کشمیر کاز کے لیئے کام کریں ،کیونکہ کشمیری عوام کا اتحاد ہی کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزادی دلاسکتا ہے ،یہ بات جاپان کے دورے پر آئے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب خان نے جاپان آمد کے بعد روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انھوں نے جاپان میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر سرمایہ کاری کے لیئے بہترین جگہ ہے جہاں تعلیم یافتہ ورک فورس ، امن و امان کی بہترین صورتحال اور محفوظ سرمایہ کاری دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے مفاد میں ہے ، آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ بھارت کے نئے وزیر اعظم نریندر مودی سے کشمیریوں کو کوئی امیدیں وابستہ نہیں ہیں ان کے ہاتھ مسلمانوں اور کشمیریوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں تاہم وہ جمہوری طریقے سے بھارت کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں لہٰذا ان سے بات چیت کی جانی چاہیے ، سردار یعقوب خان نے کہا کہ نواز شریف حکومت کی کشمیر پالیسی پر دونوں جانب کی قیادت کو مکمل اتفاق ہے ، اپنے دورے جاپان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ انھیں جاپان میں میقم کشمیری برادری نے دورہ جاپان کی دعوت دی ہے یہاں ہو پاکستانی کمیونٹی اور دیگر جاپانی کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ، صدر آزاد کشمیر کو خوش آمدید کہنے کے لیئے ایئرپورٹ پر جاپان میں پاکستان کے سفیر فاروق عامل ، ڈپٹی چیف آف مشن علی جاوید ، معروف کشمیر کاروباری شخصیت اور صدر کے میزبان جاوید حسین ، کشمیر کونسل جاپان کے صدر مرزا خلیل بیگ ، پیپلز پارٹی جاپان کے صدر نعیم آرائیں ، جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے صدر چوہدری شاھد رضا،سینئر پاکستانی راجہ سلیم اختر ، راجہ عارف حسن ،فرید حسین ،چوہدری طارق،سمیت دیگر پاکستانی بھی پہنچے تھے ، صدر آزاد کشمیر ایک ہفتے تک جاپان میں قیام کریں گے ۔

مزید خبریں :