Geo News
Geo News

پاکستان
09 جولائی ، 2014

پشاور: پولیس نے ایک مکان سے تین بم برآمد کرلیے

پشاور: پولیس نے ایک مکان سے تین بم برآمد کرلیے

پشاور.....پشاور پولیس نےپجگی کے علاقے میں ایک مکان سے تین بم برآمد کرلئے۔ گھر کا مالک کالعدم تحریک طالبان کا سرگر م رکن نکلا۔ مبینہ شدت پسند کے قریبی رشتہ داروں کو پولیس نے حراست میں لےلیا۔ پشاور کے نواحی علاقہ فضل حق گڑھی میں پولیس نے الیاس نامی شرپسند کےمکان پر چھاپہ مارا۔ اس دوران مکان سے ایک ریموٹ کنٹرول اور دو دستی بم برآمد ہوئے۔ جنہیں بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنادیا۔ الیاس نامی شرپسند نے منگل کی شب موٹروے پولیس اہلکار خالد پر فائرنگ کی تھی۔ تاہم جوابی کاروائی سے وہ زخمی ہوا، اور فرار کے دوران اس کا شناختی کارڈ گر گیا۔ پولیس نے شناختی کارڈ پر درج پتے پرچھاپہ مارا اور بم برآمد کئے۔

مزید خبریں :