پاکستان
13 اپریل ، 2012

جاپان کیلئے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوسکتا ہے، جاپانی قونصل جنرل

اسلام آباد … جاپانی قونصل جنرل مساہارا ساٹو نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان سے جاپان کیلئے برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جاپانی قونصل جنرل مساہارا ساٹو نے جیو نیوز کوبتایا کہ رواں سال پاک جاپان سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ ہے لیکن تجارتی حجم صرف 2 ارب 10 کروڑ ڈالر سالانہ ہے جو جاپان کے حق میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روپے کی قدر میں حالیہ کمی پاکستان سے جاپان کیلئے برآمدات بڑھ سکتی ہیں تاہم اس کیلئے جاپانی کوالٹی اور پسند کو جاننا ضروری ہے۔ ماساہارا ساٹو نے بتایا کہ ماربل اور لیدر کے شعبے میں پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

مزید خبریں :