10 جولائی ، 2014
بنوں........شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے پالتو جانور طویل سفر اور گرمی کی وجہ سے بیمار پڑنے لگے۔ حکومت نے جانوروں کے مفت علاج کی سہولت فراہم کردی ہے۔بنوں کے ڈائریکٹر لائیو اسٹاک رفیع اللہ نے جیونیوز کو بتایا کہ متاثرین کے مویشیوں کو طویل سفر اور گرمی کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں لاحق ہیں۔ اب تک 12ہزار سے زیادہ بیمار مویشیوں کا مفت علاج کیا گیا جبکہ 28ہزار زیادہ جانوروں اور 38ہزار مرغیوں کو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی۔ متاثرین کے زیادہ جانور گرمی کی شدت اور کمزوری کے باعث راستوں میں ہلاک ہوئے۔