13 اپریل ، 2012
لندن … برطانوی ماہرین کے مطابق گزشتہ 30 برسوں میں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا خواتین کی تعداد میں تقریباً دگنا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ خواتین کی زیادہ سگریٹ نوشی بتائی گئی ہے۔ ” کینسر ریسرچ یوکے“ کے مطابق پھیپھڑوں کا سرطان 20 سے 30 سال کے دوران اس قابل ہوتا ہے کہ اس کی علامات ایکسریز اور اسکینگ کے ذریعے سامنے آنا شروع ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق 1975ء میں ایک لاکھ خواتین میں سے 22 خواتین میں پھیپھڑوں کا سرطان پایا جاتا ہے تاہم یہ تعداد 2009ء تک ایک لاکھ میں سے 39 خواتین تک جاپہنچی ہے۔ ماہرین کے مطابق 60ء کی دہائی میں 50 فیصد خواتین تمباکو نوشی کرتی تھیں اور یہ شرح اب کم ہوکر 20 فیصد رہ گئی ہے۔