Geo News
Geo News

پاکستان
14 اپریل ، 2012

چلاس گلگت فسادات میں تیسرا ہاتھ ملوث ہے،رحمان ملک

 چلاس گلگت فسادات میں تیسرا ہاتھ ملوث ہے،رحمان ملک

اسلام آباد. . . وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ چلاس گلگت فسادات مین تیسرا ہاتھ ملوث ہے اور گلگت بلتستان ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے گلگت بلتستان سے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائیگا ۔اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما مولانا امین شہیدی نے رحمان ملک سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری وزیراعلی گلگت بلتستان سے بات ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ چلاس گلگت فسادات مین تیسرا ہاتھ ملوث ہے اور گلگت بلتستان ہلاکتوں کی تھقیقات کیلئے گلگت بلتستان سے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائیگا جو حالات و واقعات کا جائزہ لے گا اور یہ واقعات کس وجہ سے پیش آئے اس کا پتہ لگایا جائے گا اور آنے والے وقت میں اس قسم کے واقعات کا تدارک کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ کرفیو لگنے اور موبائل فون سروس بند کرنے کیوجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔رحمان ملک کا کہناتھا کہ اگر موسم ٹھیک ہوا تو میں کل گلگت جاوٴں گا اور جائزہ لوں گا کہ کیا کرفیو جاری رکھا جائے،رحمان ملک نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں گلگت بلتستان سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا ایک ایک جج شامل ہوگاانہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں پٹرولنگ بڑھائی جائے گی اور حالات معمول پر آتے ہی کرفیو ہٹادیا جائے گا۔

مزید خبریں :