15 جولائی ، 2014
نیویارک...... این جی ٹی...... دنیا بھر میں گاڑیاںمنفرد انداز اور بناوٹ کی تو تیار کی جاتی ہی ہیں لیکن ڈچ ماہرین نے ایک ایسی مو ٹر سائیکل تیار کی ہے جو سڑک پر چلانے کے ساتھ ساتھ فضائی بلندی میں اڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ Pal-V نامی تین پہیوں والی اس بائیک کو 295,000ڈالرمیں عام فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔ اس اڑن بائیک میں پشت پر پنکھا اور اوپری طرف پَر نصب ہے جو زمین پر112 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے جبکہ بائیک سے دس منٹ میں ہیلی کاپٹر کا روپ دھار کر 4 ہزار فٹ کی فضائی بلندی میں اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس ہیلی کاپٹر نما مو ٹر سائیکل کو ہالینڈ میں فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے جسے چلانے اور اڑانے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ساتھ اسپورٹس پائلٹ سر ٹیفیکیٹ کا پاس ہو نا بھی ضروری ہے۔ اس اڑن ہیلی کاپٹربائیک کی تکمیل کے بعد اسکی کامیاب تجرباتی پرواز بھی کی گئی جوکہ جدیدٹیکنالوجی کا ایک اور نیا کارنامہ ہے۔