15 جولائی ، 2014
راول پنڈی ...... قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف برسرپیکار ہے، پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ راول پنڈی میں شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پیز کے لئے امدادی سامان روانہ کرنے کی تقریب سے خطاب میں خورشید شاہ نےکہا ہے کہ طالبان پاکستان میں دخل اندازی کررہے ہیں۔ پاک فوج دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کر رہی ہے ۔ پیپلز پارٹی آئی ڈی پیز کی مدد کے لئے ہر طرح سے تیار ہے۔