16 جولائی ، 2014
حافظ آباد.....حافظ آباد میں سگندل ماں نے چھ ماہ کے بچے کو گلا گھونٹ کرقتل کردیااور فرار ہوگئی ۔ افسوسناک واقعہ حافظ آباد کے علاقے محلہ بہاول پورہ میں پیش آیا۔ ملزمہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کی بیوی کے ایک شخص کے ساتھ تعلقات تھے،جس کے ساتھ مل کر اُ س نے چھ ماہ کے بیٹے کو گلا دباکر قتل کردیا ۔ بعد میں ملزمان لاش سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس نے شوہرکی نشاندہی پر ملزمہ کےساتھی ملزم کو گرفتارکرلیا ہے، ماں کی تلاش جاری ہے۔