پاکستان
14 اپریل ، 2012

کوئٹہ، گلگت و بلتستان میں قتل کے واقعات کیخلاف لاہور میں دھرنا

کوئٹہ، گلگت و بلتستان میں قتل کے واقعات کیخلاف لاہور میں دھرنا

لاہور … کوئٹہ اور گلگت و بلتستان میں قتل کے واقعات کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کا لاہور میں احتجاج اور دھرنا جاری ہے، جس میں خواتین سمیت سیکڑوں افراد شریک ہیں۔ کوئٹہ اور گلگت و بلتستان میں اہل تشیع کی ہلاکتوں کے خلاف پریس کلب سے ڈیوس روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر کوئٹہ اور گلگت و بلتستان میں اہل تشیع کے قتل کے خلاف نعرے درج ہیں۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور گلگت و بلتستان میں ٹارگٹ کلنگ فوری طور پر بند کی جائے اور قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک قاتلوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ملک بھر میں احتجاج جاری رہے گا۔ ڈیوس روڈ پر دھرنے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔ مظاہرے کے باعث ڈیوس روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک بری طرح جام ہو گیا اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :