دنیا
19 جولائی ، 2014

غزہ: 11 روز میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 296 ہوگئی

غزہ: 11 روز میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 296 ہوگئی

غزہ...... غزہ میں اسرائیل کی فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 296 تک جاپہنچی ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون بھی آج سے مشرقہ وسطیٰ کا دورہ شروع کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی میں موجود زیر زمین سرنگیں تباہ کرنے کے لئے اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے علاقے میں حماس کے انفراسٹکچر کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ فلسطینی جماعتوں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کے زخمی اور ایک فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جس کے بارے میں حماس کا دعویٰ ہے کہ اس فوجی کو ان کی تنظیم نے ہلاک کیا تاہم اسرائیلی حکام کہتے ہیں کہ ان کا فوجی فرینڈلی فائر میں ہلاک ہوا۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق جمعہ کو غزہ کے علاقے بیت حَنُون میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری کے نتیجے میں عورت اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون آج سے مشرق وسطیٰ کا دورہ شروع کررہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ اسرائیلی اور فلسطینی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے اور پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے کے لیے زور ڈالیں گے۔

مزید خبریں :