19 جولائی ، 2014
شمالی وزیرستان....... شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون طیاروں کے حملے میں11افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے تحصیل دتہ خیل کے علاقے ڈوگہ مداخیل میں ایک مکان پر 8میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کاکہناہے کہ مرنے والوں کا تعلق پنجابی طالبان گروپ سے ہے، حملے کے بعد بھی علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں کافی دیر تک جاری رہیں۔