Geo News
Geo News

دنیا
19 جولائی ، 2014

امریکی نشریاتی اداروں نے اپنےرپورٹرز غزہ سے واپس بلالیے

امریکی نشریاتی اداروں نے اپنےرپورٹرز غزہ سے واپس بلالیے

غزہ......اسرائیلی سفاکیت کا اصلی چہرہ دکھانے پرامریکی نشریاتی اداروں نے اپنے رپورٹرکو غزہ سے واپس بلالیا،تاہم صحافی برادری کی جانب سے احتجاج کے بعد امریکی ادارے نے اپنے رپورٹرایمن محی الدین کو واپس غزہ تعینات کردیا۔اسرائلی جارحیت نے غزہ میںمتعدد فلسطینیوں کی زندگیوں کے چراغ گل کیے،اس ظلم اور بربریت کا اصلی چہرہ کیمرے کی آنکھ سے سب نے دیکھا، صحافیوں نےبھی اپنے پیشے سے بھرپور انصاف کرتے ہوئے اس سچ کوسب کے سامنے پیش کیا،غزہ پر میزائل حملے کے دوران اسرائیلیوں کو خوش ہوتا دکھائی دینے والی تصویر تو آپ کو یاد ہی ہوگی۔اس تصویر کو دیکھنے کے بعد اسرائیلیوں کے اس رویے پر شدید تنقید کی گئی ،ایک برطانوی خاتون صحافی ڈیانا میڈنے نے اس واقعے کو رپورٹ کرنے کے بعد سماجی ویب سائیٹ پر اسرائیلیوں کے خلاف تنقیدی الفاظ استعمال کیے،جس کے سبب اسے غزہ کی رپورٹنگ سے روک دیا گیا۔ایک امریکی ٹی وی نے بھی غزہ میں تعینات اپنے رپورٹر کو صرف اس لیے غزہ سے واپس بلالیا،کیونکہ اس نے دنیا کو صیہونی فوج کا اصل چہرہ دکھایا۔ ایمن محی الدین نے سوشل ویب سائیٹ پر بمباری میں چار فلسطینی بچوں کی ہلاکت پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، تاہم دنیا بھر کے صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد اسے واپس غزہ رپورٹنگ کے لیے بھیجا جارہا ہے۔

مزید خبریں :