پاکستان
19 جولائی ، 2014

متاثرین شمالی وزیرستان میں 63 کروڑ سے زیادہ رقم تقسیم کردی گئی

متاثرین شمالی وزیرستان میں 63 کروڑ سے زیادہ رقم تقسیم کردی گئی

بنوں.......شمالی وزیرستان کے رجسٹرڈ متاثرین میں اب تک 63 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ بنوں میں متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران بد نظمی کے دوران فائرنگ اور پتھراؤسے 4افراد زخمی ہوگئے۔بنوں اسپورٹس کمپلکس میں قائم راشن پوائنٹ پر رش کے باعث بد نظمی ہوئی ، متاثرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جس سے ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا،پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوگئے۔ فلاحی اداروں کی طرف سے بھی آئی ڈی پیز کیلیے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرین شمالی وزیرستان کے 100طلبہ میں کاپیاں اور اسکول بیگ تقسیم کیے گئے جبکہ ہر طالب علم کو چار ہزار روپے بھی دیے گئے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر صفت اللہ کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ ہر ہفتے جاری رہے گا تاکہ آئی ڈی پیز طلبہ اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔دوسری طرف متاثرین شمالی وزیرستان میں رقوم کی تقسیم جاری ہے ،سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک 55 ہزار621 سمیں ایکٹیویٹ کی جاچکی ہیں ،جن کے ذریعے17ہزار198افراد میں 63 کروڑ63لاکھ 26 ہزار روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :