کاروبار
14 اپریل ، 2012

واہگہ بارڈر پر نیا گیٹ، پاک بھارت تجارت 7 ارب ڈالر ہوسکتی ہے

واہگہ بارڈر پر نیا گیٹ، پاک بھارت تجارت 7 ارب ڈالر ہوسکتی ہے

لاہور … بھارت کی جانب سے واہگہ بارڈ پر دوسرے گیٹ کی تعمیر کا منصوبہ پاک بھارت تجارتی حجم 7 ارب ڈالرسالانہ تک پہنچانے میں کافی معاون ثابت ہوگا۔ سارک چیمبر کے مطابق واہگہ بارڈر پر انٹی گریٹڈ چیک پوسٹ بھارت کی جانب سے تعمیر کیا گیا غیر ملکی بارڈر پر پہلا منصوبہ ہے۔یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوا ہے جس کی لاگت 150 کروڑ بھارتی روپے ہے اور یہ 130 ایکڑ پر محیط ہے۔ واہگہ بارڈ پر قائم یہ دوسرا گیٹ روزانہ صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک آمدو رفت کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ اس نئے گیٹ کی تعمیر سے نہ صرف پاک بھارت تجارت بڑھے گی بلکہ پڑوسی ممالک کی عوام میں بھی تعلقات استوار ہوں گے۔ وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرح پاکستان بھی واہگہ بارڈر پر دوسری راہ داری کیلئے تیار ہے ۔

مزید خبریں :