کاروبار
14 اپریل ، 2012

پاک بھارت وزرائے تجارت مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری

پاک بھارت وزرائے تجارت مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری

نئی دہلی … پاک بھارت وزرائے تجارت مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاک بھارت آزادانہ کاروباری ویزے کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے تاہم حتمی معاملات بھارتی ہوم سیکریٹری اور پاکستانی وزیر داخلہ کے درمیان ہونے والی آئندہ ملاقات میں طے پاجائیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کی نئی راہیں کھلنا شروع ہوگئی ہیں، دونوں ہمسایہ ممالک کے وزرائے تجارت کے درمیان نئی دہلی میں 4 روزہ لائف اسٹائل پاکستان نمائش کے کامیاب انعقاد کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں سرمایہ کاری، تجارت اور خدمات کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت آزادانہ ویزے کا اجراء پاک بھارت وزراء کی مشترکہ خواہش ہے، دونوں ممالک کے وزرائے نے مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں دونوں طرف سے 10، 10 کاروباری افراد کو بزنس کونسل کیلئے نامزد کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے سیفٹا کے حساس اشیاء کی فہرست میں مزید کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ پاک بھارت مرکزی بینک ایک دوسرے کے ملکوں میں برانچز کے قیام کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :