پاکستان
21 جولائی ، 2014

نوڈیرو ٹو رینٹل پاور منصوبہ:راجا پرویز اشرف کےخلاف نیب ریفرنس کی سماعت

 نوڈیرو ٹو رینٹل پاور منصوبہ:راجا پرویز اشرف کےخلاف نیب ریفرنس کی سماعت

اسلام آباد.....قومی احتساب بیورو نے نوڈیرو ٹو رینٹل پاور منصوبےمیں بے ضابطگیوں پر سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف نیب ریفرنس میں کابینہ ڈویژن کی اصل سمریوں کا رکارڈ حاصل کر کے رکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست دائر کر دی ہے جس پر سماعت یکم ستمبر کو ہو گی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف نوڈیرو ٹو رینٹل پاور منصوبے میں بے ضابطگیوں پر نیب ریفرنس کی سماعت کی۔نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں درخواست دی کہ وہ اس ریفرنس سے متعلق کابینہ ڈویژن سے اصل سمریاں حاصل کر کے رکارڈ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں جس کی اجازت دی جائے۔ ملزم راجا پرویز اشرف عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کے باعث پیش نہ ہوئے۔ ان کے وکیل امجد اقبال قریشی ایڈووکیٹ کمرہ عدالت میں موجود تھے جنہوں نے نیب کی درخواست پر اعتراض کیا۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر بحث کے لئے یکم ستمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :