15 اپریل ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی …ہمیشہ جو ان اور خو بصورت نظر آنا ہر عورت کا خواب ہے اورایک جاپانی خا تون Masako Mizutani نے اس خواب کی تعبیر حا صل کر لی ہے ۔خو بصورت اور جوان نظر آنے والی ماساکوکی اصلی عمر تو 43 سال ہے لیکن حیران کن طورپر یہ دیکھنے میں اپنی20سالہ بیٹی کی ہم عمر لگتی ہیں ۔ماساکوکی اس سدا بہا ر خو بصورتی کا راز کسی جادو میں نہیں بلکہ ان کی اپنی جلد کے بارے میں حد سے زیادہ احتیاط میں چھپا ہے۔ماساکوروزانہ تقریبا5گھنٹے اپنی جلد کی دیکھ بھال میں گزارتی ہیں جس کے لیے وہ ناصرف زیادہ پانی پیتی اورصحتمند غذا کا استعمال کرتی ہیں بلکہ جلد کے لیے مفید کریمیں لگانے کیساتھ ساتھ زیادہ نیند لیتی اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کرتی ہیں۔