Geo News
Geo News

پاکستان
24 جولائی ، 2014

دعا ہے کہ والد کو زندہ سلامت تلاش کرلیا جائے، حبا سلیمان

دعا ہے کہ والد کو زندہ سلامت تلاش کرلیا جائے، حبا سلیمان

انڈیانا پولس.......حارث کی بہن حباسلیمان کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی اور والد نے ممکنہ حادثے سے نمٹنے کی باقاعدہ تربیت لی تھی، لیکن بعض اوقات انسان سوچتا کچھ اور ہو کچھ اور جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے والد کے زندہ مل جانے کی دعا بھی کی۔امریکی ریاست انڈیانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حبا سلیمان بڑی باہمت نظر آئیں، مسکراتے چہرے کے ساتھ وہ اپنے چھوٹے بھائی حارث سلیمان کو یاد کرتی رہیں ۔ حبا نے بتایا کہ حارث سے ایک روز قبل ہی ان کی بات ہوئی تھی اور وہ اپنے والد کا کریڈٹ کارڈ نمبر مانگ رہا تھا تاکہ اپنی مرضی سے کسی اچھے ہوٹل میں کمرہ بُک کراسکے۔ حبا کا کہنا تھا کہ اپنے والد کے زندہ مل جانے کیلئے وہ اور ان کے گھر والے ہر شخص سے دعا کی درخواست کررہے ہیں۔حبا نے مزید بتایا کہ ان کے والد اور بھائی ہر طرح کی صورت حال کے لیے تیار تھے اور انہوں نے کسی بھی حادثے سے نمٹنے کی باقاعدہ تربیت بھی لی تھی لیکن کبھی پلان کچھ کیا جاتا ہے لیکن ہو کچھ اور جاتا ہے۔حارث سلیمان اپنے والد بابر سلیمان کے ساتھ 30روز میں دنیا بھر کے سفر پر نکلا تھا تاہم منگل کی شب اس کا طیارہ امریکی ریاست سماو کے سمندر میں کریش کرگیا تھا۔

مزید خبریں :