25 جولائی ، 2014
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گجرات کے چک بھولا میںمقامی با اثر جا گیردار کی جانب معمولی تنازع پر دس سالہ معصوم تبسم کے دونوں بازوکاٹنے کے واقع کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کوکھلی بربریت قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں ا نہوں نے کہاکہ ماضی بھی ظالمانہ جاگیر دارانہ نظام کی وجہ سے معصوم بچوں اور خواتین کو مختلف واقعات میں و حشت و بربریت کا نشانہ بنایا جا تا رہاہے لیکن ایسے ظالم جا گیرداروںکے خلاف کوئی موثر کاروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کے ظالم جا گیرداروں کے ظلم بر بریت میں روز بروز اضافہ ہور ہاہے اور اس ظالمانہ جا گیردارانہ نظام کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہورہے ہیں ۔ انہوںنے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پنجاب میںمعصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ تشدد کے واقعات کے روک تھام کیلئے ٹھوس و مثبت اقداما ت کئے جائیں اور اسمیں جو بھی با اثر افراد ملوث ہوں انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔انہوں نے معصوم تبسم کے دونوں بازوں کٹنے پر گہرے دکھ اور ان کے اہل خانہ ہمدردی کا اظہار کیااور للہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ معصوم تبسم کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انہوںنے انسانی حقوق کی تمام تنظمیوںاور سول سوسائٹی سے بھی اپیل کی وہ ظا لم جا گیردارانہ کے اس ظالمانہ طرز عمل کے خلاف آواز بلند کریں۔علاوہ ازیںرکن رابطہکمیٹی میاں عتیق نے کہا کہ پا کستان میں غریبو ں کے انقلاب کا نعرہ سب لگا تے ہیں لیکن انقلاب وہی لا سکتے ہیں جنہوں نے انقلا ب کا رول ما ڈل پیش کیا ہو اور قائد تحریک الطاف حسین نے ملک میں پہلی با ر غریب ومتو سط طبقہ کے پڑ ھے لکھے افراد کو ایو انو ں میں بھیج کر ملک میں انقلاب کی مثا ل قائم کی انہو ں نے کہا کہ ملک میں اگر کو ئی جما عت حقیقی معنو ں میں تبدیلی لا سکتی ہے تو وہ ایم کیو ایم ہے انشاء للہ الطاف حسین کی قیا دت میں جدوجہد کر کے ملک میں تبدیلی لا کر رہیں گے وہ اپر پنجاب کے زیر اہتمام صحافیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی افطار پا رٹی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر بیرسٹرمحمد علی سیف، حا جی عتیق عبا سی و دیگر بھی موجودتھے۔