15 اپریل ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے لیاری،لی مارکیٹ اور اس سے متصل علاقوں میں پرتشدد واقعات کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئی ہے۔ لیاری کے علاقے چیل چوک، کلاکوٹ، بخدادی، کلری، آٹھ چوک، شاہ بیگ لین، سنگولین اور لی مارکیٹ سے متصل علاقوں میں پرتشدد واقعات کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئی ہے اور جن علاقوں میں گذشتہ دو روز سے دکانیں ،ہوٹل اور ٹرانسپورٹ بند تھے وہاں آج صورتحال قدر بہتر ہوگئی ہے،البتہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سندھ ریزو پولیس کے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گذشتہ رات سے لیاری کے کسی بھی علاقے سے پرتشدد واقعات کے رپورٹ ہونے کی اطلاع بھی نہیں ملی ہے۔