28 جولائی ، 2014
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی وشعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج نائلہ لطیف کے شوہر منیرقادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے نائلہ لطیف سمیت مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے کہاکہ دکھ گھڑ ی میں مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برا برکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ دیں۔( آمین )۔دریں اثنا ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے نائلہ لطیف کے شوہر منیرقادری کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی ٰمرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔علاوہ ازیںالطاف حسین نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر سے ان کے شوہر منیر قادری کے انتقال پر تعزیت کی نائلہ منیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منیر میاں نے اپنی بیگم اولاد گھر بار سب کچھ تحریک کے لئے وقف کردیا تھا اور بالآخر خود اللہ کے یہاں چلے گئے ، الطاف حسین نے کہا ہے کہ نائلہ لطیف تمام کڑے مشکل حالات سمیت 1992کے آپریشن میں بھی تحریک سے وابستہ رہیں ،جب دنیا اس ادھر سے ادھر ہوگئی، مگر پاکستان میں رہ کر دربدری کی زندگی گزارتی رہیں ، ہمت اور حوصلے سے تحریک کو جلا بخشتی رہیں ،وہ ثابت قدم رہیں آج ان کا ایک بہت بڑا سہارا جوشوہر کے روپ میں ہو تاہےان سے جدا ہو گیا ہے۔ اللہ تعالی نائلہ منیرکو یہ عظیم صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ ہمت عطا فرمائے،اور منیر قادری کی مغفرت فرمائے انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرما ئے۔قائد تحریک نے نائلہ منیر سے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے بچوں کی خبر گیری کا غیب سے بہتر سے بہتر انتظام فرمائے ۔انھوں نے نائلہ منیر کو صبرکی تلقین کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بھید اور اس کے معاملات وہی جانتاہے اللہ تعالی آپ کو ہمت، طاقت، تندرستی، علم کی دولت اور سوچ و بچار کی ایسی قوت عطا فرمائے کہ آپ بچوں کی بہتر سے بہتر کفالت کر سکیں۔تحریک کے تمام ساتھی اورمائیںبہنیں آپ کے ساتھ ہیں ۔