پاکستان
23 جنوری ، 2012

منصور اعجاز کو ایکسپوز کردیا ، فیصلہ کمیشن پر چھوڑتا ہوں،رحمان ملک

 منصور اعجاز کو ایکسپوز کردیا ، فیصلہ کمیشن پر چھوڑتا ہوں،رحمان ملک

اسلام آباد… وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ میمو گیٹ کے مر کزی کردار منصور اعجاز کو ایکسپوز کردیا ہے تاہم میمو معاملے کا فیصلہ کمیشن پر چھوڑتا ہوں۔اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میراخیال ہے کہ منصوراعجازمیمومعاملے پرحقیقت سے دورہیں۔لندن،امریکاسے چل کراسلام آبادپہنچنے والی سازش انجام تک پہنچنے والی ہے۔امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ حسین حقانی سرکاری ملکیت میں رہ رہے ہیں تواس میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کے مذہب اورذاتی زندگی پربات نہیں کرتا،میں نے منصور اعجاز کو ایکسپوز کردیا ہے ،منصور اعجاز نے بینظیر حکومت بھی گرانے کی کوشش کی تھی ۔میمومعاملے کافیصلہ کمیشن پرچھوڑدیاہے،اگرگواہ نہ آئے توعدالت اس کونوٹس جاری کرتی ہے۔میموکمیشن جیسی ہدایت دیگااس پرعمل کرینگے،اٹارنی جنرل نے جوکہااس پرہم نے عمل کیا۔

مزید خبریں :