پاکستان
15 اپریل ، 2012

صدر زرداری کا سرائیکی صوبے کا اعلان دھوکا ہے، مشاہد اللہ خان

صدر زرداری کا سرائیکی صوبے کا اعلان دھوکا ہے، مشاہد اللہ خان

لاہور … مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ صدر زرداری کا سرائیکی صوبے کا اعلان دھوکا ہے، وہ مخلص ہیں تو معاملہ کسی آئینی فورم پر لے کر آئیں۔ اپنے ایک بیان میں مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری سرائیکی صوبے کے معاملے پر عوام سے سیاست کررہے ہیں،پیپلزپارٹی کی حکومت چاہتی تو نئے صوبوں کیلئے بھی آئینی ترامیم کی طرح اتفاق رائے پیدا کرتی۔ مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ سرائیکی عوام کو ایک بار پھر سبز باغ دکھا کر ان کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ن لیگ نئے صوبوں کی کبھی مخالف نہیں رہی لیکن عوام کو دھوکا دینے والوں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔

مزید خبریں :