پاکستان
16 اپریل ، 2012

بنوں جیل حملہ:خیبر پختونخوا حکومت کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

پشاور ... خیبر پختونخوا حکومت نے بنوں جیل پر حملے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر علیٰ امیر حیدر ہوتی نے بنوں جیل پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے تین رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی میں خیبر پختونخوا کے سپیشل چیف سیکرٹری عالمگیر شاہ، سیکرٹری ایلیمنٹری ایجوکیشن مشتاق جدون اور سابق چیف سیکرٹری ڈاکٹر احسان اللہ شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے خصوصی کمیٹی کو واقعے کی تحقیقات کرکے فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اتوار کے روز بنوں جیل پر شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں تین سو پچاس سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :