پاکستان
16 اپریل ، 2012

گلگت میں سہ پہر3بجے تک کرفیو میں نرمی

گلگت میں سہ پہر3بجے تک کرفیو میں نرمی

گلگت … گلگت میں آج چودھویں روز صبح سات بجے سے سہ پہر تین بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی ہے۔ وقفے کے دوران دو سے زیادہ افراد کے جمع ہونے اور چادر اوڑھنے اور جیکٹ پہننے پر پابندی عائد ہے۔ واضح رہے کہ تین اپریل کو گلگت اور چلاس کے واقعات کے بعد گلگت میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا آج کرفیو میں وقفے کے دوران پبلک اسکول اینڈکالج جوٹیال اور آرمی پبلک اسکول گلگت بھی کھلے ہوئے ہیں۔ شہر کی سڑکوں پر ایک بار پھر چہل پہل نظر آرہی ہے۔ امن و امان قائم رکھنے کے لئے شہر میں فوجی دستوں کا گشت جاری ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستے بند ہیں اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے،،گزشتہ روز دوپہر 12 بجے سے شام 6بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی ،جس دوران بڑی تعداد میں شہریوں نے اشیائے ضرورت کی خریداری کی۔

مزید خبریں :