دنیا
16 اپریل ، 2012

امریکا میں بگولوں نے تباہی مچادی،بچوں سمیت5افراد ہلاک

امریکا میں بگولوں نے تباہی مچادی،بچوں سمیت5افراد ہلاک

اوکلاہوما سٹی… امریکی ریاست اوکلاہوما میں ایک ساتھ دو بگولوں نے تباہی مچادی۔ اوکلاہوما، کینساس اور نبراسکا میں طوفان سے دو بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ اوکلاہوما میں طوفان کے آتے ہی گائے کے ریوڑ نے چیخنا چلانا شروع کردیا جو ایک وارننگ تصور کیا جاسکتا ہے۔ بگولے کے چکر میں کئی اشیاء اور ملبہ بھی دیکھا جاسکتا تھا۔ شدید طوفان میں بجلی کی کڑک نے منظر کو مزید ہولناک بنادیا۔ حکام کے مطابق مختلف ریاستوں میں آئے طوفان سے نقصانات تو کم ہوئے تاہم دو بچوں سیمت 5 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید خبریں :