کھیل
16 اپریل ، 2012

دوسرا ٹیسٹ: آسٹریلیا 5 وکٹوں پر208 رنز

دوسرا ٹیسٹ: آسٹریلیا 5 وکٹوں پر208 رنز

پورٹ آف اسپین…دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روزکھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنالیے۔ مائیک ہسی 26 اور میتھیو ویڈ11 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ کوئنز پارک اوول میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان مائیک کلارک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی اوپنرز وارنر اور کووان نے 53 رنز کا آغاز فراہم کیا، وارن 29 اور کووان 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ واٹسن 56 اور کلارک 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ روچ اور شلنگ فورڈ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :