06 اگست ، 2014
کراچی ....سیاسی میدان میں رسہ کشی کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے سرمایاکار بھی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔آج ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 300 سے زائدپوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی ۔گزشتہ روز کی معمولی تیزی کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پھر مندی چھاگئی ۔ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد 29ہزار400کے لیول سے بھی نیچے آگیا۔ اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی میدان میں آئے روز کی ہلچل کے باعث انویسٹرز بھی بے یقینی کا شکار ہوگئے ہیں اور کمپنیوں کے اچھے نتائج کے باوجود یہ سرمایاکاری میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔