Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
06 اگست ، 2014

آسٹریلیا: مسافروں نے ٹرین کو دھکا لگاکر نیچے پھنسے شخص کو بچالیا

آسٹریلیا: مسافروں نے ٹرین کو دھکا لگاکر نیچے پھنسے شخص کو بچالیا

پرتھ......آسٹریلیا میں مسافروں نے ٹرین کو دھکا دے کر کھسکا یا اور ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنسے شخص کو بچالیا۔ آسٹریلیا میں پرتھ اسٹیشن پر ٹرین میں چڑھتے ہوئے ایک مسافر کا پاوں پھسل گیا اور پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گیا، ٹرین ڈرائیور کو اطلاع دی گئی کہ وہ ٹرین نہ چلائے ،سیکورٹی اہلکار آگئے اور مسافر کا پاوں نکالنے کی کوشش کی ، لیکن ناکام رہے ، دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کا رش لگ گیا، پھر سب مسافروں نے ٹرین کو دھکا لگایا اور وہ صاحب اپنا پاوں نکالنے میں کامیاب ہوگئے ، خوش قسمتی سے انہیں کو کوئی چوٹ بھی نہیں آئی۔

مزید خبریں :