پاکستان
16 اپریل ، 2012

این آر او عمل درآمد کیس:حکم کا اجراء ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

این آر او عمل درآمد کیس:حکم کا اجراء ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد… سپریم کورٹ میں وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جاری ہے جس کے دوران وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن کی این آر او عمل درآمد کیس میں حکم کا اجراء ملتوی کرنے کی درخواست مستردکر دی گئی۔ کیس کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 7رکنی بینچ کر رہا ہے۔ کیس کی سماعت شروع ہونے پر اعتزاز احسن سے استدعا کی کہ عدالت نے آج این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت بھی مقرر کی ہے، جب تک میرے دلائل مکمل نہ ہوں، عدالت حکم کا اجرا زیرالتوارکھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عملدآرمد کیس کا فیصلہ دیناہے تو توہین عدالت کیس کی کیا ضرورت ہوگی۔ جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیے کہ این آر او عمل درآمد کیس میں مناسب حکم آج ہی جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں :