Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
07 اگست ، 2014

مصنوعی ذہانت والے روبوٹ دفاتر میں افسروں کی جگہ بھی لے سکیں گے

مصنوعی ذہانت والے روبوٹ دفاتر میں افسروں کی جگہ بھی لے سکیں گے

نیویارک......مصنوعی ذہانت والے روبوٹ دفاتر میں افسروں کی جگہ بھی لے سکیں گے۔ذہانت، مہارت اور تیزی کے باعث انڈسٹری میں مزدوروں کی جگہ لینے والے روبوٹ افسر بھی بن سکتے ہیں۔ نئی تحقیق نے افسران کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔۔پیو ریسرچ سینٹر اور امریکی یونیورسٹی کی نئی تحقیق کے مطابق جس طرح روبوٹ مختلف فیکٹریوں اور دکانوں میں کام کررہے ہیں، بہت جلد یہ روبوٹ دفاتر میں افسران کے عہدوں پر بھی فائز ہونے لگیں گے۔تحقیق کے مطابق مصنوعی ذہانت کے استعمال سے نوکریوں میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہی ہوگا، جیسے کہ روبوٹ سے مختلف کام کروانے کیلیے ہدایات دینے والوں کی نوکریاں نکلیں گی۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں آنے سے ڈرائیوروں کی نوکریاں تو خطرے میں پڑیں گے لیکن ان کاروں سے حادثات میں کمی کے علاوہ عمررسیدہ اور معذور افراد کے سفر کے لیے آسانی پیدا ہوگی۔

مزید خبریں :