Geo News
Geo News

پاکستان
07 اگست ، 2014

سلیمان لاشاری کیس:مقدمہ کی سیشن کورٹ منتقلی پر دوبارہ دلائل کا حکم

  سلیمان لاشاری   کیس:مقدمہ کی سیشن کورٹ منتقلی پر دوبارہ دلائل کا حکم

کراچی......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیس میں مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر دوبارہ دلائل دینے کا حکم دیا ہے۔سلیمان لاشاری قتل کیس میں سرکاری وکیل عبدالمعروف نے بتایا کہ عدالتی حکم پر مدعی اور اہل خانہ کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ عدالت نے مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر دوبارہ دلائل دینے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی ۔

مزید خبریں :