Geo News
Geo News

پاکستان
07 اگست ، 2014

سری لنکا میں پاکستانی سفارتکار پرجاسوسی کے الزامات مسترد

سری لنکا میں پاکستانی سفارتکار پرجاسوسی کے الزامات مسترد

اسلام آباد.....ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہےکہ 12 اگست کو او آئی سی اجلاس ہو رہا ہے جس میں فلسطین بارے ٹھوس اقدامات کی توقع ہے ۔افغانستان کے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں جو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم کی نفی کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ سرتاج عزیز جدہ میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جس میں غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان نے غزہ کے متاثرین کے لیے ایک ملین ڈالر دیئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان صورت حال کو نوٹس کر رہا ہے۔بدقسمتی سے تسلسل کے ساتھ مختلف افغان بیانات آ رہے ہیں۔تسنیم اسلم نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے پاکستان پر دراندازی کے الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں ۔پاکستانی سفارت کار کے خلاف جاسوسی کے الزامات پاکستان اور سری لنکا میں خلاء پیدا کرنے کی کوشش ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کے صدر کی رواں ماہ پاکستان آمد متوقع ہے ۔

مزید خبریں :