07 اگست ، 2014
ملتان......ملتان میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں دو گروپ آمنے سامنے آ گئے اور تلخ کلامی کے ساتھ ایک دوسرے کو دھکے دیے۔ملتان سرکٹ ہاؤس میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن کے دوران اچانک ضلعی صدر بلال بٹ اور ممبر صوبائی سمبلی سلطانہ شاہین کے گروپ آمنے سامنے آگئے اور نوبت تلخ کلامی اور دھکم پیل تک پہنچ گئی۔تاہم صوبائی وزیر ندیم کامران نے دونوں گروپوں میں صلح کرا کے اجلاس دوبارہ شروع کرادیا ۔