07 اگست ، 2014
لندن.......انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا کرکٹ ٹیسٹ آج سے اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹرکے گراؤنڈ میں شروع ہوگیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اوراپنی پہلی اننگ میں 46.4اوورز میں 152رنز کے معمولی اسکور پر آئوٹ ہوگئی۔کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 71رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25رنز دیکر 6وکٹیں حاصل کیں ۔انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 18اوورز میں2وکٹوں کے نقصان پر50رنز اسکور کیے ہیں۔یاد رہے کہ 5ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 1-1سے برابر ہے اور ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا تھا۔