Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
08 اگست ، 2014

ڈرامہ فلم "اے تھائوزینڈٹائمز گُڈ نائٹ"کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

ڈرامہ فلم

نیویارک.....این جی ٹی.....جنگی حالات میں رپورٹنگ کرتی نِڈر اور بہادر خاتون پر مبنی ہالی وڈ کی نئی ڈرامہ فلم "اے تھائوزینڈٹائمز گُڈ نائٹ"کا سنسنی خیز ٹریلر منظرِ عام پر آ گیاہے۔ہدایت کارو رائٹرایریک پوپی کی اس فلم کی کہانی رپورٹنگ کے شعبے سے وابستہ ایک ایسی خاتون صحافی کے گِرد گھوم رہی ہے جوہنگامی حالات اور خطرناک جنگی صورتحال میں بھی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض سر انجام دیتی نظر آتی ہے۔فِن گیجرڈرم اوراسٹین بی کیرے کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار نامور اداکارہ جولیٹ بنوچی نے نبھایا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میںنکولس کوسٹر، ماریا کینیڈی، لیری مولن اور میڈس اوسڈلاہم کرداروں میں جلوئہ گر ہونگے۔8.5ملین ڈالر لاگت سے تیارکردہ سنسنی خیز مناظر اور دل دہلا دینے والے واقعات کی عکاسی کرتی یہ فلم24اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

مزید خبریں :