08 اگست ، 2014
اسلام آباد...... وزیرمملکت تعلیم بلیغ الرحمان نے قومی اسمبلی کو بتایاہےکہ 44 ملکوں میں 2969 پاکستانی پی ایچ ڈی کر رہے ہیں،چار ہزار 256 پاکستان پی ایچ ڈی کرنے کے بعد وطن واپس آ چکے ،حکومت ان کی خدمات کے لئے مواقع پیدا کررہی ہے ۔ وزیرمملکت بلیغ الرحمان نے قومی اسمبلی کووقفہ سوالات کےدوران بتایاکہ سات ہزار 886 پاکستانیوں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں مل چکی ہیں،سب سے زیادہ پی ایچ ڈی ڈگریاں برطانیہ سے 1245 حاصل کی گئیں جبکہ امریکا سے پی ایچ ڈی کرنےوالوں کی تعداد 1223 ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری ریلوے نے بتایاکہ ریلوے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔