Geo News
Geo News

پاکستان
09 اگست ، 2014

کنٹینرز لگانے کیخلاف عوامی تحریک کی درخواست خارج

کنٹینرز لگانے کیخلاف عوامی تحریک کی درخواست خارج

لاہور......لاہور ہائی کورٹ نے لاہور اور دیگر شہروں میں یوم شہداء روکنے کے لیے کنٹینرز کھڑے کرنے کے خلاف 2 درخواستیں مسترد کر دیں،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سڑکوں پرکنٹینر کھڑے کرنے سے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوئے ،دو شہریوں منظور احمد اور محمد عالم نے یوم شہداء روکنے کیلیے مختلف شہروں جبکہ حسن اویس نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں کنٹینر اور رکاوٹیں کھڑی کرنےکے اقدام کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ،عدالت نے منظور احمد اور محمد عالم کی درخواستیں مسترد جبکہ تیسری درخواست پر کارروائی 11 اگست تک ملتوی کر دی ،جسٹس خالد محمود نے ریمارکس دئیے کہ سڑکوں پر کنٹینرز کھڑے کرنے سے شہریوں کے حقوق متاثر نہیں ہوئے ،پولیس ماڈل ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کو آمدورفت کی سہولتیں فراہم کرے ،عدالت نے پٹرول پمپوں کی بندش کے خلاف ایک درخواست کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :