کھیل
10 اگست ، 2014

گال ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار

گال ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار

گال.....گال ٹیسٹ کے آخری دن پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے، سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لئے مہمان ٹیم کو مزید 16رنز کی ضرورت ہے۔کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 4 وکٹوں پر 66 رنز بنالیے ہیں۔اظہر علی 18اور کپتان مصباح الحق 7 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔گال ٹیسٹ کے آخری دن پاکستانی بیٹسمین امتحان میں پورا نہ اتر سکے، دن کے آغاز میں ہی نائٹ واچ مین سعید اجمل صرف 4 رنز پر ہمت ہار گئے، احمد شہزاد بھی صرف 16 رنز بناکر واپس پویلین لوٹ گئے۔سابق کپتان یونس خان اور اظہر علی نے کچھ مزاحمت تو کی، لیکن رنگانا ہیراتھ کی گیند نے یونس خان کا سفر 13 رنز پر ختم کردیا۔اس وقت پاکستان کا اسکور 4 وکٹ پر 66 رنز ہے، سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لئے مہمان ٹیم کو مزید 16 رنز کی ضرورت ہے۔ہیراتھ نے 2جبکہ پریرا اور پرساد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :