Geo News
Geo News

پاکستان
11 اگست ، 2014

ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی کا اطلاق میڈیا پر نہیں

ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی  کا اطلاق میڈیا پر نہیں

لاہور......لاہورکی ضلعی انتظامیہ کاکہناہےکہ ڈرون کیمروں اور ایریل ڈیوائس کے استعمال پر پابندی کا اطلاق میڈیا پر نہیں ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ عمران مقبول کےمطابق ایریل ڈیوائس اور ڈرون کیمروں کے ممکنہ غلط استعمال کے حوالے سےمناسب تسلی کے بعد میڈیا کو ان کے استعمال کی اجازت ہو گی۔اس سےپہلےبتایاگیاتھاکہ ڈی سی او لاہور نےدفعہ144کےتحت میڈیا کی طرف سےڈرون کیمروں کے استعمال پرپابندی عائدکردی ہے،کیونکہ ڈرون کیمروں کے ذریعےدہشت گردی کی کسی بھی واردات کاخدشہ ہے۔

مزید خبریں :