پاکستان
16 اپریل ، 2012

بنوں واقعے کے بعدسندھ کی چار جیلیں حساس قرار

بنوں واقعے کے بعدسندھ کی چار جیلیں حساس قرار

کراچی… بنوں جیل کے واقعے کے بعدسندھ کی چار جیلوں کو حساس قراردیا گیا ہے ۔ وزیر قانون ایاز سومروکے مطابق حیدرآباد،سکھر ، سینٹرل جیل کراچی اورلانڈھی جیل کو حساس قراردیا گیا ہے ۔ ایاز سومرو نے بتایا کہ سندھ کی 27جیلوں میں ایک ہزارسے زائد خطرناک قیدی ہیں اور بنوں واقعے کے بعد جیل کی سیکیورٹی میں اضافہ اور ایف سی طلب کی گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ ان چار جیلوں میں حیدرآباد جیل حساس ترین ہے۔ ایاز سومرو نے مزید کہا کہ سندھ کی تمام جیلوں کو بی کلاس بنارہے ہیں۔ ممتاز بھٹو سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ایاز سومرو نے کہا کہ ممتاز بھٹو سیاسی یتیم ہیں ن لیگ میں ان کو اپنی اوقات کا پتا چل جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اتحادیوں سے مشاورت کررہے ہیں۔

مزید خبریں :