11 اگست ، 2014
لاہور......لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے ماڈل ٹاؤن میں سڑکوں کی بندش اورتحریکِ انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کےخلاف تین دائر درخواستوں کی سماعت سے انکار کردیا اوریہ کیسز چیف جسٹس کوبھجوادیئے۔جسٹس خالد محمودخان نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ رات ڈاکٹرطاہرالقادری کی تقریرسنی ،،لگتاہے کہ عوام میں اشتعال پیداکیاجا رہاہے۔عدالت نے قراردیاکہ لانگ مارچ اوراحتجاج شہریوں کابنیادی حق ہے، مگرپتہ نہیں اسے کیوں تماشابنایاجارہاہے۔؟طاہرالقادری کی تقریرسننے کے بعد مناسب نہیں کہ ان درخواستوں کی سماعت کی جائے۔ لہذا درخواستیں چیف جسٹس کوبھجوائی جاتی ہیں تاکہ انہیں سماعت کے لئے دوسرے بنچ میں پیش کیا جاسکے۔