Geo News
Geo News

پاکستان
12 اگست ، 2014

کوئٹہ میں یوم آزادی کی مناسبت سے سیکیورٹی سخت کردی گئی

کوئٹہ میں یوم آزادی کی مناسبت سے سیکیورٹی سخت کردی گئی

کوئٹہ.......کوئٹہ میں یوم آزادی کی مناسبت سے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، حسا س مقامات پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں،جبکہ شہر میںگشت بڑھادیا گیا ہے،ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں یوم آزادی میں ایک روز باقی ہے اور سرکاری سطح پر تقر یبا ت کا آغاز ہوگیا ہے، شہر میں پولیس اور انتظامیہ نے سیکیو ر ٹی ہائی الرٹ کررکھی ہے پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری، لیویز اور فرنٹئیرکور کے چار ہزار سے زائد اہلکار تعینا ت کیے گئے ہیں، جبکہ جگہ جگہ اسنیپ چیکننگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ،شہر بھر میں 20 مقامات پر ناکے قائم کیے گئے ہیں، پولیس اور ایف سی کی موبائل پٹرولنگ، موٹر سائیکل پر اہلکاروں کا گشت، اور حساس مقامات پر لیویز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ تجارتی مراکز اور مصروف مقامات پر سادہ کپڑوں میں اہلکار تعینا ت کئے گئے ہیں،جس کے بعد شہری سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں :