12 اگست ، 2014
ہرارے .....جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ پر مشتمل میچ پروٹیز نے چوتھے دن ہی جیت لیا، ہرارے اسپورٹس کلب گراونڈ پرکھیلے جانے والے میچ کے چوتھے دن پروٹیز نے زمبابوے کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ۔ زمبابوے اپنی دوسری اننگز میں 181رنز پر ڈھیر ہوگئی، پروٹیز کو جیت کیلئے صرف 40رنز کا ہدفملا،جو انھوں نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ،پروٹیز کی جانب سے ڈین پایڈٹ نے 4، ڈیل اسٹین اور مورنے مورکل نے 3,3وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ زمبابوے نے اپنی پہلی اننگز میں 256رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پروٹیز نے اپنی پہلی اننگزمیں 397رنز بنائے تھےاور 141رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔