13 اگست ، 2014
لاہور......پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو روکنے کے لیے ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن کے اردگرد سیکڑوں کنٹینرز لگا کر پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے ،اردگرد کی سڑکوں ، گلیوںسمیت تمام چھوٹے بڑے راستوں سےشہریوں کے داخلے کو ناممکن بنا نے کا پورا سامان کر لیا گیا ہے ،لاہور کی پوش آبادیاں ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن کبھی یہاں سے گزرنا بھی ایک خوش گوار احساس ہوتا تھا،مگرآج کل لوگ قریب پھٹکنےسے بھی گریزاں نظرآرہے ہیں،آبادیوں کےاندر باہر خوف و ہراس ، سراسیمگی اور سناٹا۔ شہریوں کو ادارہ منہاج القرآن کی جانب جانے سے روکنے کے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں ، ساٹھ سے زائد راستوں پرسیکڑوں دیو ہیکل کنٹینرز کی سیاہ آہنی دیواریں کھڑی کی گئیں ہیں،یہی کافی نہیں نیچے سے گزرنے والوں کو روکنے کیلیے مٹی بھی ڈال دی گئی ، ہر سڑک ، ہر گلی پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ،گاڑیاں اور موٹرسائیکل ہی نہیں سائیکل سواروں حتیٰ کہ پیدل چلنے والوں کیلیے بھی گزرنے کی ذرا رعایت نہیں ،ماڈل ٹاؤن کے ہزاروں رہائشی مگر تیس سے زائد راستوں میں سے ،صرف ایک دو کھلے،یہی حال فیصل ٹاؤن کا بھی ہے، 25کے قریب راستے مگرآمدورفت کیلیے صرف ایک تنگ سی گلی ،وہاں بھی سخت سپاٹ چہروں والے پولیس اہلکاروں کی ہر آنے جانے والے پر کڑی نظرہے۔