Geo News
Geo News

پاکستان
13 اگست ، 2014

جاوید ہاشمی کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہ نما بھی ناراض

جاوید ہاشمی کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہ نما بھی ناراض

لاہور......تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے معاملے پر پارٹی پالیسی سے اختلاف کے باعث لانگ مارچ چھوڑ کر امریکا چلے گئے ۔ تحریک انصاف کےصدر جاوید ہاشمی لانگ مارچ پر پارٹی پالیسی سے اختلاف کے بعد اسلام آباد سے ملتان جا کر بیٹھ گئے ۔ لیکن پارٹی کے سینئر رہنما حامد خان بھی لانگ مارچ میں شریک نہیں ہوسکیں گے، وہ پارٹی قیادت کو بتائے بغیر امریکا روانہ ہوگئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد خان کو افتخار محمد چوہدری کے خلاف معاملات اٹھانے پر پارٹی کی پالیسی سے اختلاف ہے ،انہوں نے عمران خان سے کہا تھا کہ سابق چیف جسٹس کے خلاف بات نہیں کی جائے ، لیکن عمران خان نے ان کی بات نہیں مانی جس پر حامد خان بھی ناراض ہوگئے۔

مزید خبریں :