14 اگست ، 2014
لاہور....طاہر القادری کی جانب سے انقلاب مارچ کا اعلان ،پولیس حکام صبح صبح پہنچ گئے اورسمجھایا کہ دفعہ 144 نافذ ہے ،خلاف ورزی نہ کی جائے۔ عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے کہا کہ مارچ ہر حال میں ہوگا۔ ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف اور دیگر اعلیٰ حکام نے رحیق عباسی سے ملاقات کی اور کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہ کی جائے جس پر پاکستان عوامی تحریک کے صدر نے اعلیٰ حکام کی بات ماننےسے انکار کردیا ۔