14 اگست ، 2014
لاہور.......لاہور ہائیکورٹ کے3رکنی فل بنچ نےآزادی اور انقلاب مارچ اور اسلام آباد دھرنے کے خلاف تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،فیصلےمیں کہاگیاہےکہ عمران خان اور طاہرالقادری کےمطالبات آئین کی خلاف ورزی ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے3رکنی فل بنچ کافیصلہ9صفحات پر مشتمل ہے،جس میں قرار دیاگیا ہے کہ احتجاج کرنےوالےکارکنوں اور ان کے لیڈروں کو آئین کی خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،عدالت نےتحریرکیاہےکہ عمران خان نےاپنے انٹرویو میں کہاتھاکہ انتخابی دھاندلی پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کمیشن قائم کر دیا جائے،اس صورت میں وہ لانگ مارچ کی کال واپس لے لیں گے،وزیراعظم نےاپنےخطاب میں پیش کش کی،مگرعمران خان نے اسے مسترد کر دیا،عدالت نےدرخواستیں باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئےکارروائی ستمبر کے دوسرےہفتےکیلئےملتوی کر دی اورتحریکِ انصاف اور عوامی تحریک سےجواب بھی طلب کر لیا۔