16 اپریل ، 2012
لاہور … لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے 23 اپریل کیلئے جواب طلب کرلیا۔ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ینگ ڈاکٹر کی ہڑتال کیخلاف درخواست دائر کی جس میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال سپریم کورٹ کے احکامات اور بنیادی حقوق کے منافی ہے، ہڑتال کے دوران عدالت نے مریضوں کی دیکھ بھال اور ا ن کو سہولتیں فراہم کرنے کے جو احکامات جاری کئے تھے ان پر کس حد تک عملدرآمد کیا گیا ہے، ہڑتال سے لاکھوں مریضوں کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں لہٰذا عدالت اس کا نوٹس لے۔